ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / امول پٹنائک دہلی کے نئے پولیس کمشنر بنے 

امول پٹنائک دہلی کے نئے پولیس کمشنر بنے 

Tue, 31 Jan 2017 09:38:48  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،30؍جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )1985بیچ کے پولیس افسر امول پٹنائک نئے دہلی پولیس کمشنر بنائے گئے ہیں۔وہ آلوک ورما کی جگہ لیں گے، جنہیں گزشتہ دنوں سی بی آئی سربراہ بنانے کا اعلان ہوا ہے۔وزارت داخلہ امول پٹنائک کے نام پر پہلے ہی اپنی مہر لگا چکی تھی ، صرف رسمی اعلان ہونا باقی تھی۔حالانکہ 1984بیچ کے پولیس افسر دھرمیندر کمار اور دیپک مشرا بھی ابھی دوڑ میں بنے ہوئے تھے، لیکن بازی ماری امول پٹنائک نے۔غور طلب ہے کہ امولیہ پٹنائک، دیپک مشرا اور دھرمیندر کمار میں سے کسی ایک کے کمشنر بنائے جانے کی قیاس آرائی لگائی جا رہی تھی ۔دیپک مشرا اور دھرمیندر کمار تیسرے سینئر آئی پی ایس امول پٹنائک سے ایک سال سینئر ہیں۔دیپک مشرا کو تیز طرار آئی پی ایس افسر سمجھا جاتا ہے۔1985بیچ کے آئی پی ایس افسر امول پٹنائک کو بھی قابل تعریف کارناموں کے لیے 2002میں پولیس تمغہ سے نوازا جا چکا ہے۔پڈو چیری میں ایس ایس پی (قانون انتظام ) رہتے ہوئے امول پٹنائک منشیات مافیا اور جرائم پیشہ افراد پر نکیل کسنے میں کامیاب رہے تھے۔دہلی پولیس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے لے کر جوائنٹ پولیس کمشنر جیسے عہدوں پر خدمات انجام دینے والے امول کو علاقے اور جرائم کے طریقوں کی اچھی سمجھ ہے۔امول ایس پی جی کے ڈی آئی جی رہتے ہوئے سونیا گاندھی کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ اپنے حساب سے ریکارڈ وغیرہ چیک کر کے نئے کمشنر کی تقرری پر مہر لگاتا ہے، اس دوڑ میں امول پٹنائک کا نام تقریبا طے کر لیا گیا تھا، اب جاکر اس کی تصدیق ہوئی ہے۔


Share: